ارناکی رپورٹ کےمطابق عباس جعفری دولت آبادی نےآج (اتوار) صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ تینوں امریکیوں کےخلاف فردجرم عائدکردی گئی ہے اور ان کاکیس عدالت کےحوالےکردیاگیاہے۔عباس جعفری دولت آبادی نےکہاکہ یہ تینوں امریکی ابھی ملزم ہیں اور ان کاجرم ابھی ثابت نہيں ہواہے لیکن ان کےپاس موجود دستاویزات اورچیزیں اور انھیں حاصل ٹریننگ سےپتہ چلتاہے کہ وہ سیروسیاحت کےلئےعراق اور ایران نہيں آئےتھے۔

تہران کےاٹارنی جنرل نےکہاکہ یہ تینوں امریکی عراقی کردستان کےسرحدی راستےسے ایران میں داخل ہوئے اور ان کی فائل کردستان میں تھی لیکن اس کی اہمیت کےپیش نظر اسےتہران منتقل کیاگیاہے۔واضح رہےکہ تیس جولائی دوہزارنو کوتین امریکی ایران وعراق کی سرحد پارکرکےغیرقانونی طورپراسلامی جمہوریہ ایران میں داخل ہوئے اورجاسوسی کےالزام میں گرفتارکرلئےگئے۔
..........
/110